تحریک تنظیم جمالی

تحریک تنظیم جمالی



تحریک تنظیم جمالی 
 
پاکستان اور برصغیر بھر میں جمالی قبیلے کے اراکین پھیلے ہوئے ہیں ان کی ایک بڑی تعداد میر نصیر خان نوری کے ہمراہ اس وقت بلوچستان سے باہر گئی تھی جب احمد شاہ ابدالی اور مرہٹوں کے درمیان پانی پت کے میدان میں تاریخی معرکہ ہوا تھا اس جنگ کے بعد بہت سے جمالی دہلی اور اس کے اطراف میں مقیم ہو گئے تھے جب کہ جمالی قبیلے کے بہت سے افراد پاکستان کے مختلف صوبوں میں مقیم ہیں ۔ان کو ایک لڑی میں پرونے کے لئے اور ان کے مسائل کو حل کرانے کے لئے میر جعفر خان جمالی نے تحریک تنظیم جمالی قائم کی۔ اس تحریک کے قائم کرنے کے بعد میر جعفر خان جمالی نے تمام پاکستان کا دورہ کیا۔ اس کے بعد تمام جمالیوں کو ایک جگہ جمع کرنے کے بعد ان کے اندر تعلیم پر توجے دی میر جعفر خان جمالی کی کوشش تھی کہ نئی نسل اب تعلیمی اعتبار سے پسماندہ نہ رہیں ۔میر جعفر خان جمالی کی یہ کوششیں بڑی حد تک کامیاب رہیں اور اس کے نتائج بھی اس وقت اور بعد میں برآمد ہوئے